آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کیا: ایشیا کپ میچ ریفری معاملہ

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا، جس کے بعد پی سی بی کے ممکنہ فیصلے پر کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔
میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا مزید کوئی میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 دبئی میچ کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو فوری طور پر ہٹایا نہ گیا تو قومی ٹیم مزید میچز نہیں کھیلے گی۔ بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اسپورٹس مین رویے اور کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان نے معاملہ مزید سنگین کر دیا۔
پی سی بی نے عثمان واہلہ کو معطل کیا: میچ ریفری تنازعہ بڑھ گیا

پی سی بی نے عثمان واہلہ کو معطل کیا، ذرائع کے مطابق فوری ایکشن نہ لینے پر یہ فیصلہ سامنے آیا۔ ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
پاکستان کا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور صائم ایوب جیسے کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ایشیا کپ کے گروپ میچ میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔
ایشیا کپ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا بھارتی میڈیا نے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

ڈھاکا میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے مکمل شیڈول کی منظوری دے دی، جس کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف میچ سے دستبرداری کا امکان ختم ہو گیا ہے۔