الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا – سینیٹ نشست کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، وکلا اور سرکاری وکیل کے دلائل مکمل۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مؤقف: کمیٹیوں سے استعفے، سینیٹ و اسمبلیوں سے نہیں

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہی ہے لیکن سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مؤقف اور پارٹی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔
ضمنی انتخابات 2025 عمران خان کا الیکشن میں حصہ نہ لینے اور پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور دیگر بہنوں نے سنٹرل جیل اڈیالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور عوام کو واضح پیغام دیا کہ وہ کسی دباؤ یا دھمکی کے تحت جھکنے والے نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پارٹی پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لے، تاکہ انتخابات کو قانونی جواز نہ دیا جائے۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال، میڈیا، فوجی آپریشنز اور سیلاب متاثرہ علاقوں پر بھی رائے دی۔ علیمہ خان کے بیانات کے بعد پارٹی کی داخلی صورتحال اور عوامی ردعمل پر بھی بحث چھڑ گئی ہے، اور یہ ملاقات پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اہم موڑ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
لاہور این اے-129 ضمنی انتخاب حماد اظہر کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے-129 سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکلوتے بیٹے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کی والدہ مزید صدمے سے گزریں۔
عمران خان کیس: پی ٹی آئی ارکان کو اڈیالہ جیل طلب – عالیہ حمزہ کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو منگل کے روز جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، بصورت دیگر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
عمر ایوب شبلی فراز نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرریاں روک دی

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 15 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیسز میں شاہ محمود قریشی بری، دیگر رہنماؤں کو 10 سال قید

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
پی ٹی آئی کی قوم سے معافی : سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے پہلی بار اعتراف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلط فیصلہ تھا، اور قوم سے باضابطہ معافی مانگی۔ اسد قیصر نے آئندہ وسیع مشاورت کی یقین دہانی کرائی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی ضمانتیں خارج کردی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمر ایوب خان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں اور حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ فیصلہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین مقدمات میں ہوا۔ عمر ایوب کے وکلا اب لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔