سینئر اداکار انور علی کو سپرد خاک، فنکار برادری اور مداح غمگین

پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور فنکار سینئر اداکار انور علی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ساتھی فنکاروں، مداحوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ان کا فنی سفر کئی دہائیوں پر محیط رہا اور وہ "اندھیرا اجالا”، "ابابیل” اور "ہوم سویٹ ہوم” جیسے ڈراموں سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔