نائب وزیراعظم اور ازبک وز یر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ازبک، افغان، پاک ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور آئندہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کرنے پر اتفاق کیا۔