افغانستان میں زلزلے سے اموات 800 ہوگئیں، 2800 سے زائد زخمی

افغانستان میں زلزلے سے اموات 800 ہوگئیں، 2800 سے زائد زخمی

افغانستان ایک بار پھر خوفناک زلزلے کی لپیٹ میں آگیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ افغان حکام کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 800 ہوچکی ہے جبکہ 2800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.0 شدت کا زلزلہ ننگرہار صوبے کے قریب آیا جس کا مرکز جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق میں اور گہرائی محض 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے لیکن طبی سہولیات اور امدادی سامان کی شدید قلت ہے۔ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عالمی برادری اور امدادی ادارے فوری ریلیف آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت سہارا فراہم کیا جا سکے۔

پاک افغان چین مذاکرات : پاکستان افغانستان چین سہ فریقی مذاکرات آج کابل میں شروع

کابل میں پاک، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات میں شریک

کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد علاقائی امن، دہشت گردی کا خاتمہ اور افغانستان کو سی پیک میں شامل کرنے کے امکانات پر غور ہے۔ پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار جبکہ چین اور افغان وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات

اسحاق ڈار اور سراج الدین حقانی کی کابل میں ملاقات

کابل میں یو اے پی ریلوے کوریڈور معاہدے کی تقریب کے دوران نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]