شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں،طالبان ٹی ٹی پی کو لگام دیں

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے افغان طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سالہ مہمان نوازی کا صلہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا۔
پاکستان کو 6 نومبر کے پاک افغان مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے۔ استنبول میں چار روزہ مذاکرات کے بعد پاکستان نے واضح کیا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان نے قطر اور ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل جاری رکھے گا۔
تورا بورا جیسے مناظر دوبارہ دیکھا سکتے: خواجہ آصف کی افغان طالبان کو انتباہ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے عزم کو آزمانا چاہتے ہیں تو انجام کے لیے تیار رہیں۔ طالبان حکومت کو ختم کرنے اور دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کے لیے معمولی قوت ہی کافی ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق طالبان کے اندر جنگی عناصر نے پاکستان کی طاقت اور حوصلے کا غلط اندازہ لگایا ہے۔
پاک فوج نے افغان طالبان کا اسپن بولدک حملہ ناکام بنا دیا، 50 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

افغان طالبان کا اسپن بولدک حملہ ناکام، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 50 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی۔
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ؛ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ، طالبان کی پھر بلااشتعال فائرنگ

کرم سیکٹر میں پاک-افغان سرحد پر ایک بار پھر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے طالبان پوسٹوں اور ایک ٹینک کو تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد طالبان ہلاک ہو کر پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ وزارتِ دفاع نے کشیدہ حالات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع ہیں اور کسی بھی وقت دوبارہ جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اب دہشت گردی کے خلاف ٹھوس فیصلوں کا وقت آ چکا ہے۔
پاک فوج افغان طالبان کے خلاف جوابی کارروائی میں شدید کامیابی، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے افغان طالبان اور ان سے وابستہ دہشتگردوں کی حالیہ اشتعال انگیزی کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور متعدد کیمپ و پوسٹس تباہ کر دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی ضربوں اور زمینی آپریشنز میں اہم دشمنی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان فوج کی افغان طالبان پر جوابی کارروائی، کئی ٹینک تباہ

پاکستان فوج نے افغان طالبان فورسز کی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹینک تباہ کر دیے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں طالبان کی اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے قومی پرچم لہرا دیا۔
درانی کیمپ 2 پر پاک فوج کی بھرپور کارروائی، 50 طالبان اور خارجی ہلاک

درانی کیمپ 2 پر پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائی میں درجنوں طالبان و خارجی مارے گئے، دہشت گرد لانچ پیڈ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
افغان طالبان نہ بھائی نہ دوست – خواجہ آصف کا دوٹوک بیان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان نہ پاکستان کے بھائی ہیں نہ دوست۔ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد حملے پاکستان کے لیے ناقابلِ قبول ہیں، اور اگر رویہ نہ بدلا تو سخت اقدامات ہوں گے۔