عدالت کا بڑا فیصلہ 9 مئی حملہ کیس میں ملزمان کی جائیداد ضبط کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے کر ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
فیلڈ مارشل کی بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، علاقائی امن و استحکام پر چین سے مشترکہ اتفاق

بیجنگ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق، سی پیک سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور علاقائی و عالمی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ کی افغان ہم منصب سے اہم ملاقات ، خوارجی کارروائیوں کو روکنے میں تعاون پر زور

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کابل میں افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات، انسداد دہشتگردی، بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی پر تبادلہ خیال