پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ: بھارت میچ سے قبل سپورٹس سائیکولوجسٹ شامل

ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل کی خدمات حاصل کر لیں۔ بھارت کے خلاف دبئی میں میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ 2025 پاکستان بمقابلہ عمان :پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست

ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر شاندار کارکردگی دکھائی۔ محمد حارث کی 66 رنز کی جارحانہ اننگز اور باؤلرز کی شاندار باؤلنگ نے عمانی بیٹرز کو بے بس کردیا۔ پاکستان نے 160 رنز بنائے، جبکہ عمان کی ٹیم 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
ایشیا کپ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمت کم، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری

ایشیا کپ میں دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم کر دی گئی۔ ٹکٹ اب 475 درہم کے بجائے 350 درہم میں دستیاب ہیں، حکام تمام ٹکٹس فروخت کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ایشیا کپ 2025 ٹکٹ پیکجز: شائقین کے لیے نئی سہولتیں

ایشیا کپ 2025 کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، تین نئے ٹکٹ پیکجز متعارف، قیمت 475 درہم سے شروع۔ سپر فور اور فائنل بھی شامل۔