ایشیا کپ پاکستان ٹیم: اینڈی پائی کرافٹ کی معافی پر شرکت کا فیصلہ، ڈیڈ لاک برقرار

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ معذرت کرلیں تو پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیل سکتی ہے، بصورت دیگر ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔
اے سی سی کی تحقیقات مکمل، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ جانبداری کے مرتکب قرار

ایشین کرکٹ کونسل کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے مبینہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ جانبداری اور ملی بھگت کی۔ اس سنسنی خیز رپورٹ نے شائقین کو حیران اور عالمی کرکٹ کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کیا: ایشیا کپ میچ ریفری معاملہ

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا، جس کے بعد پی سی بی کے ممکنہ فیصلے پر کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔