ای چالان پنجاب: جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

پنجاب ٹریفک پولیس نے ای چالان کی وصولی کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی آئی جی وقاص نذیر کے مطابق اب ون ایپ کے ذریعے پورے صوبے میں ڈیفالٹرز سے چالان وصول کیے جائیں گے اور عدم ادائیگی پر گاڑی ضبط کی جا سکے گی۔