28 ستمبر کوایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاک بھارت فائنل ہونے جا رہا ہے

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا لمحہ آ گیا۔ دبئی میں اتوار کے روز پاکستان اور بھارت پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس تاریخی مقابلے نے شائقین کے جوش و خروش کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ بھارت مسلسل کامیابیوں کے بعد پر اعتماد ہے۔ یہ میچ نہ صرف ٹرافی بلکہ روایتی کرکٹ دشمنی کی نئی تاریخ بھی رقم کرے گا۔
ایشیا کپ سپر 4: ٹیموں کا انتخاب مکمل، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 21 ستمبر کو

ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کی ٹیموں کا اعلان ہو گیا۔ بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی میں 21 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا سب کی توجہ کا مرکز ہوگا۔
ایشیا کپ 2025: دبئی میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا،پاک بھارت پلیئنگ الیون

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا معرکہ آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت بھی اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں ٹیمیں متوازن اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ اس تاریخی مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں جہاں ہر چوکا اور ہر وکٹ کروڑوں دلوں کی دھڑکنیں تیز کرے گا۔
ایشیا کپ 2025: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ افتتاحی میچ ابو ظہبی میں

ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ شاندار مقابلے کی پیش گوئی کر رہا ہے۔