پاکستان جاپان گرانٹ معاہدہ جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے جاپان کا 18.62 ملین ڈالر امداد کا اعلان

حکومتِ پاکستان اور جاپان کے درمیان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کے منصوبوں کے لیے 18.62 ملین ڈالر کا گرانٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس رقم سے ملتان چلڈرن اسپتال کو اپگریڈ کیا جائے گا، جس سے خطے میں طبی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔
مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید :بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا،10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں خطاب کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے فی خاندان ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اپنے وسائل پر انحصار کرے گا اور بیرونی امداد نہیں مانگے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ 10 ہزار روپے ناکافی ہیں اور متاثرین کو باعزت بحالی کے لیے خطیر رقم دی جائے گی۔ انہوں نے الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
پنجاب کے سیلاب پر سیاست ناقابل قبول ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر پنجاب کے سیلاب پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنے مسائل خود سنبھال لے گا اور کسی امداد کی ضرورت نہیں۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔