ملک بھر میں بارشوں کا امکان، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جب کہ لاہور، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جس سے موسم میں وقتی بہتری آسکتی ہے۔