پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سینٹ ضمنی انتخابات میں کامیاب، 91 ووٹ حاصل

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 91 ووٹ حاصل کیے جب کہ حریف تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے سکے۔ یہ نشست شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کامیابی کو عمران خان کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخواہ نے حلف لیا

خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں امن، روزگار اور گورننس میں بہتری کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25 مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھالیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں خواتین و اقلیتی اراکین سے حلف لیا، تحریک انصاف نے اس اقدام کو غیر جمہوری قرار دیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کیلیے گورنر کو نامزد کر دیا

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لینے کے لیے نامزد کر دیا تاکہ سینیٹ انتخابات وقت پر مکمل ہو سکیں۔
مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کر لی گئی۔ مخصوص نشستوں کی تقسیم میں مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف)، پیپلز پارٹی، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کو اضافی نشستیں مل گئیں جبکہ بعض نشستوں پر ٹاس کے ذریعے فیصلہ ہوگا۔