بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکہ، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار دھماکے میں 8 ہلاک، 11 زخمی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکہ، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب خوفناک کار دھماکا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے خوفناک کار دھماکے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے، کئی گاڑیاں جل گئیں۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردی کے امکان کو بھی زیرِ غور رکھا جا رہا ہے۔

پاکستان کو 6 نومبر کے پاک افغان مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے، دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران نومبر کے پاک افغان مذاکرات پرگفتگو کرتے ہوئے

اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید ہے۔ استنبول میں چار روزہ مذاکرات کے بعد پاکستان نے واضح کیا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان نے قطر اور ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل جاری رکھے گا۔

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں بڑی کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

فورسز کی باجوڑ میں بڑی کارروائی ، دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاک–افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فتنۃ الخوارج کا اہم کمانڈر امجد عرف مزاحم بھی شامل ہے جو دہشت گرد کمانڈر نور ولی کا نائب تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کارروائی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تورا بورا جیسے مناظر دوبارہ دیکھا سکتے: خواجہ آصف کی افغان طالبان کو انتباہ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی افغان طالبان کو انتباہ: تورا بورا جیسے مناظر دوبارہ دیکھا سکتے

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے عزم کو آزمانا چاہتے ہیں تو انجام کے لیے تیار رہیں۔ طالبان حکومت کو ختم کرنے اور دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کے لیے معمولی قوت ہی کافی ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق طالبان کے اندر جنگی عناصر نے پاکستان کی طاقت اور حوصلے کا غلط اندازہ لگایا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]