فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، 17 جاں بحق ، بچوں اور خواتین کی چیخوں سے علاقہ گونج اٹھا

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا

فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار بچوں اور خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود 9 گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے فیکٹری منیجر کو گرفتار کرلیا جبکہ مالک موقع سے فرار ہوگیا۔ آئی جی پنجاب نے ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]