پنجاب لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سخت، سوشل میڈیا پر شر انگیزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ صوبے بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، اور غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ شدت پسندی، بدمعاشی اور مافیا کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفارت خانے کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خونی رشتوں کی مانند ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔