پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

پاکستان میں حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شامل ہو گئی ہے، جہاں KSE-100 انڈیکس نے 1 لاکھ 71 ہزار 500 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے، جو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 4219 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ – نئی بلند ترین سطح

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 4219 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر

وزیر اعظم کے خلیجی ممالک کے دورے اور بجلی کے سرکلر ڈیٹ پر 18 بینکوں سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 4219 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 62 ہزار 257 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]