‫ 78 ارب سے زائد کی وزارتِ مواصلات میں بے ضابطگیاں ، 50 ارب صرف پاکستان پوسٹ میں انکشاف‬

وزارتِ مواصلات میں بے ضابطگیاں ، اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارتِ مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ صرف پاکستان پوسٹ میں 50 ارب روپے کی بدانتظامی سامنے آئی، جن میں خریداری میں 2.84 ارب، کرپشن اور چوری میں 28 کروڑ، اور ایچ آر شعبے میں 1.25 ارب روپے شامل ہیں۔ مزید برآں، کمرشل بینک اکاؤنٹس کے باعث 4.58 ارب روپے کا نقصان اور 9.42 ارب کی عدم ریکوریاں رپورٹ ہوئیں۔ عوامی اور ماہرین حلقوں نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفافیت اور فوری اصلاحات پر زور دیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]