سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ — فی تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے تک پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 15 ڈالر بڑھ کر 3955 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی تاریخی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا بھی 5 ہزار 58 روپے سستا ہو گیا۔