ضمنی انتخابات 2025 عمران خان کا الیکشن میں حصہ نہ لینے اور پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت

عمران خان کاضمنی انتخابات 2025 میں حصہ نہ لینے اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور دیگر بہنوں نے سنٹرل جیل اڈیالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور عوام کو واضح پیغام دیا کہ وہ کسی دباؤ یا دھمکی کے تحت جھکنے والے نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پارٹی پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لے، تاکہ انتخابات کو قانونی جواز نہ دیا جائے۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال، میڈیا، فوجی آپریشنز اور سیلاب متاثرہ علاقوں پر بھی رائے دی۔ علیمہ خان کے بیانات کے بعد پارٹی کی داخلی صورتحال اور عوامی ردعمل پر بھی بحث چھڑ گئی ہے، اور یہ ملاقات پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اہم موڑ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی بیانیہ پر ردعمل دیتے ہوئے

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات حاصل ہیں، ان کا ہر بیانیہ جھوٹ ثابت ہو چکا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]