ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے تین مختلف مقدمات میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔ اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے جلد بازی اور قانونی تقاضوں کے برعکس سنائے گئے۔
شواہد کی کمی کے باعث انٹرپول نے مونس الٰہی کی حوالگی کی حکومتی درخواست مسترد کردی

انٹرپول نے پاکستان کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی حوالگی کی درخواست شواہد کی کمی کے باعث مسترد کر دی۔ منی لانڈرنگ، قتل اور دیگر کیسز کے ثبوت ناکافی قرار دیے گئے جبکہ انٹرپول نے واضح کیا کہ مونس الٰہی کسی بھی نوٹس پر درج نہیں۔ مونس کے وکیل نے فیصلے کو سیاسی مقدمات کے بے نقاب ہونے کی بڑی مثال قرار دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی ضمانتیں خارج کردی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمر ایوب خان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں اور حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ فیصلہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین مقدمات میں ہوا۔ عمر ایوب کے وکلا اب لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
زمان پارک ہنگامہ: اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری

لاہور کی کینٹ کچہری نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں عمران خان کو سمن جبکہ شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، مقدمے کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
تحریک انصاف کے کئی رہنما مجرم قرار، شاہ محمود قریشی پر فیصلہ حیران کن

نو مئی مقدمات میں سزائیں اور شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر […]