پشین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،1خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین میں پاک افغان سرحد کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی، جبکہ ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔
کوئٹہ اور بارکھان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے کوئٹہ اور بارکھان میں کارروائیوں کے دوران 14 دہشتگرد ہلاک کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی، اسلحہ برآمد۔
اسلام آباد: 21 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں، فنڈنگ اور ٹارگٹس بھارت دے رہا ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت 21 بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فنڈنگ اور ٹارگٹس بھارت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ خودکش حملے نے تمام شکوک ختم کر دیے ہیں اور داعش، ٹی ٹی پی، افغان طالبان سمیت مختلف گروہوں کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔
کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد گرفتار

شہر قائد میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا۔ متعدد مشتبہ افراد گرفتار، شناختی کاغذات کی تصدیق جاری۔
کراچی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب،متعدد اہم گرفتاریاں

کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش ٹارگٹ کلنگ، فنڈنگ اور علیحدگی پسند تنظیموں کے ساتھ روابط کا اعتراف کیا۔ حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک کئی برسوں سے کراچی سمیت مختلف شہروں میں سرگرم تھا۔
ڈاکٹر عثمان دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا ہے۔
ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کیا، وزیراعظم نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔