شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری

شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کرنے کے لیے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت چینی کی قیمت، گنے کی کاشت، برآمد و درآمد اور شوگر ملز کے قیام سے متعلق تمام سرکاری پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

گنے کے کاشتکاروں کا احتجاج شوگر ملز کا 400 روپے فی من نرخ مسترد، یہ معاشی قتل ہے

گنے کے کاشتکار احتجاجی بینرز اٹھائے ریلی نکال رہے ہیں۔

گھوٹکی کے گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے مقرر کردہ 400 روپے فی من نرخ کو مسترد کر دیا ہے اور احتجاجی ریلی نکالی ہے۔ کسان رہنما آفتاب مزاری نے کہا کہ چینی کی قیمت کے مقابلے میں گنے کا یہ نرخ کسانوں کا معاشی نقصان اور قتل ہے۔ سجاول کی شوگر ملیں تاحال کرشنگ شروع نہیں کر سکیں۔

آڈٹ رپورٹ شوگر ملز کی کسانوں کو عدم ادائیگی کا 3 ارب سے زائد کا اسکینڈل بے نقاب

شوگر ملز کی کسانوں کو عدم ادائیگی:پنجاب کی شوگر ملز کی کسانوں کو اربوں روپے کی عدم ادائیگی — آڈیٹر جنرل کی رپورٹ

شوگر ملز کی کسانوں کو عدم ادائیگی:آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کی شوگر ملز نے مالی سال 2023-24 میں گنے کے کسانوں کو 3 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی نہیں کی۔ ماہرین بروقت ادائیگی کے لیے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]