دہشتگردوں کا کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 7 افراد شہید

کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملہ : پولیس موبائل کو آگ لگا دی گئی، متعدد اہلکار شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 6 پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش پاک فوج کی بڑی کارروائی

پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ گروہ سے منسلک تھے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے خلاف دوٹوک اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے خلاف دوٹوک اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں دوٹوک اعلان کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اب فیصلہ کن وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے شہداء نے اپنے خون سے وطن کی سرحدوں کو محفوظ کیا، اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ ٹھوس اور عملی فیصلے کر کے دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]