وزیراعظم کی دعوت پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں عام تعطیل اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات میں نئی پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اعتماد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، جبکہ شیخ محمد بن زاید کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔