انسدادِ پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع، 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی

پاکستان میں یکم ستمبر سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے تحت 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ ملک کو پولیو فری بنانے کی جدوجہد کو کامیاب بنایا جا سکے۔