خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 393 تک جاپہنچی

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 393 افراد جاں بحق اور 190 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں گھروں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا جبکہ سب سے زیادہ تباہی بونیر اور صوابی میں دیکھی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

خیبر پختونخواہ موسمی صورتحال : صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 4 افراد جاں بحق، نئےطاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا

صوابی میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے گھروں میں داخل

پاکستان میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل تباہی مچانے لگا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بادل پھٹنے سے درجنوں مکانات بہہ گئے، متعدد دیہات زیرآب آگئے اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور، نوشہرہ، سوات، ایبٹ آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ این ڈی ایم اے نے بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر ہنگامی وارننگ جاری کردی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]