دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا شدید ردعمل، بھارت کو باضابطہ خط ارسال: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانگرنس

ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانگرنس بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اتارنے کے واقعے پر بھی شدید تشویش کا اظہار

پاکستان نے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کے لیے بھارت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو پاکستان کی زرعی، معاشی اور آبی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ پریس بریفنگ میں بھارتی وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلم خاتون کا حجاب زبردستی اتارنے کے واقعے پر بھی سخت ردعمل دیا گیا۔

پاکستان کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کی پریس بریفنگ، دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ، خصوصاً ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت کا تیسرا دور استنبول میں کامیابی سے مکمل ہوا، تاہم طالبان انتظامیہ عملی اقدامات کے بجائے صرف وعدوں تک محدود رہی۔ ترجمان کے مطابق افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں اضافے کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر دہشت گردوں کو پناہ گزین ظاہر کرنا ایک خطرناک چال ہے۔ پاکستان اپنی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]