مون سون بارشوں کی پیشگوئی: اسلام آباد، مظفر آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مظفر آباد، وادی نیلم، بالائی علاقوں سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے دوران لاہور، راولپنڈی، مری، گجرات اور سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع میں 19 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔
پاکستان میں بارش: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم کی بڑی تبدیلی

پاکستان میں بارش: ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم کی بڑی تبدیلی محکمہ موسمیات نے تازہ پیشگوئی میں کہا ہے کہ پاکستان میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات […]
پنجاب کے مختلف شہروں میں 28 سے 31 جولائی کے دوران مزید بارشیں متوقع، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے 28 تا 31 جولائی ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
بارشوں کی تباہی جاری، ملک بھر میں مون سون اسپیل سے مزید 37 اموات

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا تباہ کن اسپیل شروع ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 37 افراد جان سے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی موسلادھار بارشوں میں پنجاب میں مختلف حادثات میں 30 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوئے، خیبرپختون خوا میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے […]
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے کئی اضلاع میں آج رات موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔