پشاورمنشیات برآمدگی: محکمہ ایکسائز کا گودام پر چھاپہ، 100 کلو پاؤڈر ضبط

پشاور میں محکمہ ایکسائز کی بڑی کارروائی، 100 کلو ملاوتی پاؤڈر برآمد کر کے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 4 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 نئے مریض سامنے آئے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں 28 افراد زیر علاج ہیں۔
سندھ میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، اکتوبر سے اب تک 13 اموات

سندھ میں ڈینگی کی سنگین صورتحال شدت اختیار کرگئی، اکتوبر سے 13 افراد جاں بحق، اسپتالوں میں رش، فیومیگیشن مہم تاحال شروع نہیں۔
ملتان میں ڈینگی کیسز 2025: بارش کے بعد ڈینگی کے ڈنگ تیز، نشتر اسپتال میں 9 نئے مریض رپورٹ

ملتان میں ڈینگی کیسز 2025 کے دوران بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی، صرف 24 گھنٹوں میں نشتر اسپتال میں 9 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق۔ شہر کے نجی ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے لگے۔
کے پی میں ڈینگی کیسز 2025: صرف 24 گھنٹوں میں 32 نئے مریض، کل تعداد 98 تک پہنچ گئی

کے پی میں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 نئے مریض اسپتالوں میں داخل کرائے گئے۔ مجموعی تعداد 98 ہوگئی جبکہ صوبے بھر میں اب تک 2880 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ڈینگی وائرس اسلام آباد: کیسز میں خطرناک اضافہ اور عوام کے لیے احتیاطی ہدایات

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 افراد متاثر۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی۔