عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ، بلیک باکس سے ڈرائیور کی غفلت سامنے آنے کا امکان

لودھراں ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ کے بعد بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری اور مقررہ قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔ فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔