جنرل فیض حمید کی سزا کے بعد جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی کی قیاس آرائیاں بے بنیاد قرار

جنرل فیض حمید کی سزا کے بعد سیاسی و میڈیا حلقوں میں جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، تاہم ذرائع نے ان دعوؤں کی تردید کر دی۔
اقوام متحدہ کا حالیہ 27آئینی ترامیم پر تشویش، صدر اور فیلڈ مارشل کے تاحیات استثنیٰ سے احتساب کمزور ہو گا

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر ترک نے پاکستان کی حالیہ آئینی ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جن کے مطابق فیڈرل کونسٹیٹیوشنل کورٹ (ایف سی سی) کو آئینی مقدمات پر مکمل اختیار دے دیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کا دائرہ صرف دیوانی و فوجداری کیسز تک محدود ہو گیا ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ ترامیم وکلا برادری اور سول سوسائٹی سے مشاورت کے بغیر کی گئیں، جس سے عدلیہ کی آزادی، فوجی احتساب اور قانون کی حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔