تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر زبردستی شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی جرگے سے تیراہ میں آپریشن کے حوالے سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تیراہ میں آپریشن کو صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر شروع کیے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبردستی اور بند کمروں کے فیصلے امن قائم نہیں کر سکتے۔

تیراہ میں فضائی بمباری انسانی حقوق کمیشن کی تشویش اور شہریوں کی اموات پر صدمے کا اظہار

خیبر پختونخوا کے علاقے تیراہ میں فضائی بمباری اور شہریوں کی ہلاکتیں

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں مبینہ فضائی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اسے آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سواتی اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ اور ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔ قومی اسمبلی کے رکن محمد اقبال خان آفریدی نے اسے قبائلی عوام کے ساتھ مسلسل زیادتی قرار دیا۔ ابھی تک وفاقی یا صوبائی حکومت کا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ ماضی میں بھی شمالی و جنوبی وزیرستان میں اس نوعیت کے واقعات ہو چکے ہیں، جس سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ عوام نے انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغان مہاجرین جعلی شناختی کارڈ کیس بے نقاب

افغان مہاجرین جعلی شناختی کارڈ

افغان مہاجرین جعلی شناختی کارڈ کیس، نادرا اور حکام پر سوالات پشاور اور اس کے گردونواح میں افغان مہاجرین کی جانب سے جعلی دستاویزات کے ذریعے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے۔ یہ انکشاف ملکی سلامتی، شناختی نظام کی شفافیت، اور نادرا کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ 1978 کی […]

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]