پاکستان کی آلودگی رپورٹ: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کی پوزیشن تشویشناک

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ایک بار پھر شامل ہو گیا ہے۔ تازہ ترین فضائی معیار کے مطابق کراچی دنیا میں 12 ویں جبکہ پاکستان میں 11 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ شہر کی فضا میں آلودگی کی سطح 152 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچنے سے شہریوں کی صحت پر شدید اثرات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
صدی کا تباہ کن سمندری طوفان میلیسا جمیکا سے ٹکرا گیا — 7 ہلاکتیں، لاکھوں متاثر

صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان “میلیسا” نے جمیکا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ کم از کم 7 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر، جبکہ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔
لاہور فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، ایئر کوالٹی انڈیکس 312 ریکارڈ — حکومت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی۔
پنجاب میں اسموگ کی صورتحال سنگین، حکومت کے ہنگامی اقدامات

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ حکومت نے فضائی آلودگی کم کرنے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے اور اسموگ گنز کے استعمال کا آغاز کر دیا۔