پنجاب میں مون سون بارشوں کا اسپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی

پنجاب میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ تونسہ میں دریائے سندھ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔