رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں اضافہ، 12 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

رمضان المبارک سے قبل ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں ٹماٹر، پیاز، لہسن، چینی اور دالوں سمیت 12 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھ کر 4.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی: آئی ایم ایف قسط کی منظوری کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

آئی ایم ایف کی قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برقرار ہے، 100 انڈیکس 1006 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 462 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔
حکومت کا چینی کی درآمد پر پابندی کا اہم فیصلہ

حکومت نے چینی کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک میں شوگر کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اب مزید چینی درآمد نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ ملکی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے اہم ہے۔