جے یو آئی (ف) کی خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش، فاٹا انضمام پر سخت موقف

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ حکومت بوٹوں کے حضور نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہونی چاہیے۔ انہوں نے فاٹا انضمام کو غلط فیصلہ قرار دیا۔