افغانستان میں فضائی کارروائی: دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے تباہ، طالبان کمانڈر ہلاک

افغانستان میں فضائی کارروائی

پاکستان نے سرحد پار دہشت گردی کے جواب میں افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور ننگرہار میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ اس فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں اہم کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

افغانستان میں زلزلے سے اموات 800 ہوگئیں، 2800 سے زائد زخمی

افغانستان میں زلزلے سے اموات 800 ہوگئیں، 2800 سے زائد زخمی

افغانستان ایک بار پھر خوفناک زلزلے کی لپیٹ میں آگیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ افغان حکام کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 800 ہوچکی ہے جبکہ 2800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.0 شدت کا زلزلہ ننگرہار صوبے کے قریب آیا جس کا مرکز جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق میں اور گہرائی محض 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے اور ہزاروں لوگ متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے لیکن طبی سہولیات اور امدادی سامان کی شدید قلت ہے۔ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عالمی برادری اور امدادی ادارے فوری ریلیف آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت سہارا فراہم کیا جا سکے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]