قطر پر حملہ امریکا پر حملہ ایگزیکٹیو آرڈر جاری، قطر حملہ پر اسرائیل کی معذرت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کے بعد قطر کی سلامتی کی باضابطہ ضمانت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو امریکا فوجی کارروائی کرے گا۔ اس پیشرفت نے مشرقِ وسطیٰ میں نئی سفارتی لہر دوڑا دی ہے اور سہ فریقی نظام کی تجویز نے علاقائی تعاون کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات پاکستان-امریکہ تعلقات میں نیا موڑ

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ایک گھنٹہ 20 منٹ طویل ملاقات نے پاکستان-امریکہ تعلقات کو نئی سمت دی۔ گفتگو میں کشمیر، غزہ، عالمی امن، دفاعی تعاون اور معیشت کے اہم امور شامل تھے۔