قومی اسمبلی کی کمیٹی کی سفارشات: بارہ ربیع الاول پر پارلیمانی وفد کو روضۂ رسول ﷺ بھیجا جائے گا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے وزارت مذہبی امور کو تحریری سفارشات ارسال کی ہیں کہ ہر سال بارہ ربیع الاول کے موقع پر دس رکنی پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ بھیجا جائے تاکہ وفد روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے اور پاکستانی عوام کی جانب سے درود و سلام پیش کرے۔ وفد کے قیام، خوراک، رہائش، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولتیں بھی سرکاری ذمہ ہوں گی۔
عازمین حج کیلئے خوشخبری: بغیر رجسٹریشن بھی درخواست جمع کرانے کی اجازت

وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2025 میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی حج درخواستیں جمع کرانے کی اجازت دے دی، کوٹہ مکمل نہ ہونے پر وزارت مذہبی امور کا نیا فیصلہ۔
40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا! عراق، ایران اور شام سے پراسرار طور پر غائب — وزیر مذہبی امور کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، ایران اور شام جا کر غائب ہو چکے ہیں، اور ان کا کوئی ریکارڈ حکومت پاکستان کے پاس موجود نہیں۔ وزیر موصوف کے مطابق ان ممالک نے بھی پاکستان کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ پریس […]
سعودی عرب نے خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2025ء کو تاریخی اور کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ آئندہ حج کے لیے بحری سفر، نوجوانوں کی شمولیت، اور خواتین کے لیے سہولیات پر تجاویز زیر غور ہیں۔