اسحاق ڈار اور محمد یونس کی ملاقات، پاک بنگلہ دیش تعلقات کے نئے دور کا آغاز

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈھاکا میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک نے تعلقات کو نئے عزم کے ساتھ مزید مستحکم بنانے، تعلیمی و تجارتی تعاون بڑھانے اور عوامی روابط فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ فلسطین اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی بھی مذمت کی گئی۔
پاکستان-بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عزم، اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ کی ملاقات

ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی مشیر خارجہ کی ملاقات میں دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت، تعلیم، ثقافت اور خطے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمٰن کی ملاقات ، دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر زور

راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیشی عسکری قیادت کی اہم ملاقات میں دفاعی تعاون کو بڑھانے اور خطے کی سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمٰن نے انسداد دہشت گردی، عسکری تربیت اور علاقائی استحکام کے لیے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔