چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست، مریم نواز اور نواز شریف کیس پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل نے دلائل مکمل کر دیے جبکہ نیب نے تفتیش بند ہونے کی بنیاد پر حتمی منظوری کی استدعا کی۔
آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، داخلی سلامتی پر اہم مشاورت

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی سلامتی، امن و امان اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے میں 4 روزہ ورکنگ ویک پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت 4 روزہ ورکنگ ویک پالیسی نافذ کر دی، سرکاری دفاتر اب پیر سے جمعرات تک کھلیں گے۔
افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہو رہے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔
علیمہ خان وارنٹ گرفتاری: عدالت کا کل گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے 15ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں کل 25 فروری تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات: شاندانہ گلزار کا علیمہ خان کو کرارا جواب

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے حالیہ انٹرویو پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے بڑھاپے اور ذہنی دباؤ کا نتیجہ قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اب پارلیمانی گروپوں تک پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد پی ٹی آئی احتجاج: پارلیمنٹ ہاؤس بند، ریڈ زون سیل، اپوزیشن کا اہم بیان

اسلام آباد پی ٹی آئی احتجاج کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے بند کر دیے گئے، بکتر بند گاڑیاں تعینات، ریڈ زون سیل جبکہ اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے پرامن دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ اور ذاتی معالج کی ملاقات کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد، رپورٹ طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف سے فوری ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ عدالت نے 9 مئی مقدمات، سائفر کیس اور ہتکِ عزت کیسز میں بھی اہم فیصلے کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دینے اور سماعتیں ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عمران خان کی دائیں آنکھ کا علاج مکمل، پمز کی میڈیکل رپورٹ جاری

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دائیں آنکھ کا کامیاب علاج پمز اسلام آباد میں مکمل ہو گیا، ماہر ڈاکٹروں نے اینٹی وی جی ای ایف انجیکشن دیا جبکہ مجموعی صحت تسلی بخش قرار دی گئی۔