آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی، دوطرفہ تعاون، مشترکہ چیلنجز اور طویل المدتی استحکام پر بات چیت کی گئی۔ علی لاریجانی نے آیت اللہ خامنہ ای کا سلام بھی پہنچایا، جبکہ دونوں ممالک نے سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاک ایران تعلقات میں نیا باب ایرانی سفیر نے پاکستان کی خدمات کی تعریف کی

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک ایران تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، اور پاکستان نے ایران کے حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک افغانستان کشیدگی کم کرانے کی پیشکش

تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک-افغان کشیدگی کم کرانے کے لیے ایران نے تعاون کی پیشکش کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی بات چیت کی۔