ارشد ندیم کے کوچ پر پی ایس بی ثالث نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی عائد کردہ سلمان بٹ پر پابندی ختم کردی

پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد تاحیات پابندی کو چیلنج قبول کرتے ہوئے غیر قانونی قرار دے دیا۔ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر سلمان بٹ پر پابندی ختم کر دی گئی، جس سے ارشد ندیم کی تیاریوں میں آنے والی رکاوٹ دور ہو گئی۔