پہلے ہی میچ میں سخت امتحان پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی کارکردگی پر سوالات

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی کارکردگی پہلے میچ میں مایوس کن رہی، نیدرلینڈز نے 2-5 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے آغاز میں دو گول کیے مگر برتری برقرار نہ رہ سکی۔
پرو ہاکی لیگ کی تیاری – قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی اہمیت

ہیڈ کوچ طاہر زمان کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز وقت کی ضرورت ہیں، خاص طور پر فٹنس اور گول کیپنگ کے شعبوں میں۔ ان کے بغیر پرو ہاکی لیگ میں کامیابی مشکل ہوگی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت، وفاقی حکومت نے 250 ملین روپے گرانٹ منظور کر لی

وفاقی حکومت نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی اور 250 ملین روپے گرانٹ بھی منظور کر لی۔ اس اقدام کو پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے نیا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر محسن نقوی کا فی کھلاڑی 10 لاکھ انعام کا اعلان

محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس، میڈیکل کیسز، ویزا مسائل اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے تاکہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج پر لایا جا سکے۔