پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی شدید مذمت

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے بڑے سانحے سے بچا لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے حملے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں۔
ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور خودکش حملہ: مبینہ بمبار کی تصویر جاری

ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور حملے کے مبینہ خودکش بمبار کی تصویر سامنے آگئی، پولیس نے تصدیق کردی۔
پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ: خودکش دھماکا اور فورسز کی بروقت کارروائی

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ میں دہشت گرد ناکام، فورسز نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔