ایم ڈی کیٹ 2025: ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل

ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئے رجسٹریشن مکمل، پی ایم ڈی سی کی اہم ہدایات ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ یہ امتحان […]
پنجاب و خیبرپختونخوا میں محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی کے مطابق اگلے گھنٹوں میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی: بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خدشہ

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے باعث ہریکے اور فیروزپور پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پنجاب میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

پنجاب سمیت ملک بھر میں مون سون کا نواں اسپیل شروع ہو گیا ہے جو 2 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سیلاب 2025: ملتان اور پنجاب کے کئی علاقے زیر آب، 18 دیہات متاثر، انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات

سیلاب 2025 نے پنجاب کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی۔ ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جلال پور پیروالا کے 18 دیہات پانی میں ڈوب گئے، شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ دریائے چناب کا ریلا آئندہ 24 گھنٹوں میں جھنگ اور 48 گھنٹوں میں ملتان پہنچنے کا امکان ہے۔ مظفرگڑھ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے دیہات شدید متاثر، درجنوں فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سیلاب 2025 پاکستان کے لیے بڑا امتحان ثابت ہو رہا ہے۔
پاکستان سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری شدید بارشوں اور دریاؤں میں بلند پانی کی سطح کے باعث سیلابی خطرات پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور وفاقی وزرا نے بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے فوری اقدامات، متاثرین کے بروقت انخلا اور ریلیف سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
خیبر پختونخواہ موسمی صورتحال : صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 4 افراد جاں بحق، نئےطاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا

پاکستان میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل تباہی مچانے لگا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بادل پھٹنے سے درجنوں مکانات بہہ گئے، متعدد دیہات زیرآب آگئے اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشاور، نوشہرہ، سوات، ایبٹ آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ این ڈی ایم اے نے بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر ہنگامی وارننگ جاری کردی۔
پنجاب میں بارشوں کا چوتھا طوفانی سلسلہ جاری، 4 شہروں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ

پنجاب میں مون سون کی چوتھی لہر: 25 جولائی تک بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے، جو 25 جولائی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ […]
بارشوں کی تباہی جاری، ملک بھر میں مون سون اسپیل سے مزید 37 اموات

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا تباہ کن اسپیل شروع ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 37 افراد جان سے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی موسلادھار بارشوں میں پنجاب میں مختلف حادثات میں 30 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوئے، خیبرپختون خوا میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے […]
ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا قہر، مختلف حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں، پنجاب میں حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں بارش سے جڑے مختلف حادثات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے […]