اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث کھائی میں گر گئی،8 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے

چکوال میں موٹروے ایم-ٹو پر بلکسر انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
وزیراعظم کا (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ، حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی پر زور دیا اور وفاقی و صوبائی اداروں کو مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔