چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ، نرخ 210 روپے تک پہنچ گئے

چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

چینی کی قیمتوں میں حکومتی اقدامات کے باوجود مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں چینی 10 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد پشاور میں قیمت 210 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک سال کے دوران 54 روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]